پاکستان اور ہندوستان میں گرمی کا قہر، محکمہ موسمیات کی عوام سے اپیل
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمالی ہندوستان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگيا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت پچاس سے اکیاون ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گيا۔صوبہ پنچاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں گرمی شدت جاری ہے اور بیشتر شہروں میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سے اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ گیا گیا۔
پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر کراچی میں درجہ حرارت اکتالیس سے ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے او محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین روز کے دوران بھی درجہ حرارت اکتالیس ڈگری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شمالی ھندوستان میں گرمی کا قہر جاری ہے اور گزشتہ روز دارالحکومت دہلی اور اس کے گردونواح میں درجہ حرارت باون اعشاریہ دو ڈگری ریکارڈ کیا گيا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے