Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • تحریکِ انصاف نے ہر قسم کے آپریشن کی مخالفت کردی

پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے اگر کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، آپریشن سے متعلق کیا کر رہے ہیں، کیا پلاننگ ہے معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، وزیرِ دفاع کی ڈیوٹی ہے بتائیں کیا کر رہے ہیں، ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آپریشن سے متعلق تحفظات ہیں ۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے شور و ہنگامے کے باعث وزیر دفاع کو اپنی تقریر روک دینی پڑی اپوزیشن نعرے لگا رہے تھے کہ فاٹا آپریشن بند کرو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

ٹیگس