Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: تاجکستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی اور دوبارہ روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیات میں روس مزید ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو روس سے تیل کی سپلائی موصول ہوئی ہے اور ہم اس کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نہ صرف روس بلکہ کئی دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر خوش نہیں اور مسلسل رخنہ اندازی کی کوشش کرتا آيا ہے۔

ٹیگس