Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں عوام سڑکوں پر، دہشتگرد صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام نے سڑکوں پر مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور دہشت گرد صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی میں جناح روڈ پر پاکستانی عوام نے مظاہرہ کرکے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ۔اس مظاہرے میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی عوام نے شرکت اور شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے نفرت کا اعلان کیا۔مظاہرین اسی طرح لبیک یا اقصی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فلسطین کے حامیوں نے پریس کلب کے سامنے اجتماع کرکے شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور دیگر مظلوم فلسطینیوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور اس سے علاقے میں استقامتی محاذ مزید محکم اور طاقتور ہوگا۔

ٹیگس