Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • پشین میں دھماکہ، 2 بچے جاں بحق 14 زخمی، وزیر اعظم نے کی دھماکے کی مذمت

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 بچے جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پشین دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سن بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے میں گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوئی ہے جب کہ 2 بچے جاں بحق ہونے کے علاوہ 5 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹیگس