Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے نشانے پر 3 جاں بحق 8 زخمی

بلوچستان کے علاقے ژوب اور خاران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں اے ٹی ایف کے 3 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے، پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 مقامی افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی خاران ہاشم بلوچ کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس