اسلام آباد فوج کے حوالے
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔