Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • اسلام آباد: تحریک انصاف کا احتجاج 22 ہزارسیکیورٹی اہلکاراورایک ہزار 200 کنٹینرز طلب

دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے افسران نے بتایا کہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے22 ہزارسیکیورٹی اہلکاراورایک ہزار 200 کنٹینرز طلب بھی طلب کیے گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کےدارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت سے ہزاروں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سمیت بڑے پیمانے پر انسداد فسادات کا سامان طلب کیا ہے کیونکہ دارالحکومت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت 10 روز سیاسی یا مذہبی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو مزید دو ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے افسران نے بتایا کہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے22 ہزارسیکیورٹی اہلکاراورایک ہزار 200 کنٹینرز طلب بھی طلب کیے گئے۔

پولیس نے 2500 بندوقوں کے ساتھ 40,000 آنسو گیس کے طویل اور مختصر فاصلے کے گولوں، 50,000 ربڑ کی گولیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

انسداد فسادات یونٹ کو مزید افرادی قوت کے ساتھ مضبوط کرنے کے لیے 5000 اینٹی رائٹ کٹس بھی مانگی گئیں ۔ پنجاب اور سندھ پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز سے 22 ہزار اہلکاروں کی افرادی قوت مانگی گئی۔

دوسری جانب ایسی خبریں بھی میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج رکوانے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی  نے اس کی تردید کی ہے۔

ٹیگس