Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کا بڑا دعوی

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں استعفیٰ دینے کے لیے کہا جارہا ہے، کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر سے بات کی گئی ہے آپ استعفیٰ دے دیں آپ کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کس قانون کے تحت ایم این ایز کو تنگ کیا جارہا ہے، اراکین کو خود اسٹیبلشمنٹ حکومت اور انتظامیہ سے خطرہ ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زبردستی استعفٰی لیا گیا تو اسمبلی نہیں چلے گی، ہم نے ایوان میں خصوصی کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی نے ابھی تک کیا نتیجہ نکالا، پنجاب میں ہمارے اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جس وقت یہ سنجیدہ ہوں گے پھر دیکھیں گے، انہیں معلوم ہے کہ ہم کہاں پر ہیں ۔

ٹیگس