Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین آنکھ مچولی

پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کی ایک بار پھردھمکی دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردے گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی  کے حوالے سے سخت ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جارہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پراعتماد میں نہیں لیا گیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ شاید مسلم لیگ (ن) کو اس بات کا ادراک نہیں ہے، کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کررہے ہیں قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، گیارہ ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

ٹیگس