Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے فلسطینی کاز کی حمایت پر تاکید اور ٹرمپ کا بیان مسترد

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کے سوالات کے دوران  غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کا جنگی جرائم کی بنا پر محاسبہ کرے، پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن بڑی واضح ہے۔ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے بھی غزہ سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ٹیگس