پارارچنار، دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ، 3 جاں بحق
پاکستان کے شمال مغرب میں پاراچنار شہر کی طرف جانے والی سڑک پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملہ آوروں کے ایک گروپ کے حملے میں 3 افراد جان بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: مقامی پاکستانی ذرائع سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار کی طرف جانے والی علی زئی سڑک کے درمیان چنارک کے علاقے کے قریب آج اتوار کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے فوجی دستوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان (جسے فتنہ خوارج کے نام سے جانا جاتا ہے) نے مقامی میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کچھ پاکستانی میڈیا رپورٹس پاراچنار کے علاقے میں مسلسل عدم استحکام اور اس خطے کے بے دفاع باشندوں کے خلاف انتہا پسند عناصر کی دھمکیوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ پاراچنار کے محصور لوگوں کے لیے خوراک، ادویات اور لباس سمیت امداد لے جانے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو شدت پسند قوتوں نے 2 بار نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے۔