Mar ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبۂ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبۂ خیبر پختونخوا میں واقع ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کر کے تین خوارج کو ہلاک کر دیا  ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرمیں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیگس