Apr ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ چین تجارتی جنگ پر ہماری پوری نظر ہے؛ پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ ٹیرف تبدیلیوں پر امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ہماری پوری نظر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوئے ہیں، ان کا دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، جس میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات ملی ہیں، ہم اس پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس