Apr ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں دسیوں ہزار پاکستانی عوام سڑکوں پر + ویڈیو

فلسطین سے اظہار یکجہتی اور غزہ پر غاصب اسرائیلی مظالم کی مذمت میں پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جں میں شرکا نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا اعلان اور اسرائیلی مصنوعات کے بائيکاٹ کا مطالبہ کیا-

سحرنیوز/پاکستان: فلسطین کے حامیوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کل نماز جمعہ کے بعد مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں ریلیاں نکالیں اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جنوبی ساحلی شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام صیہونیت مخالف مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے "مردہ باد اسرائیل" اور "مردہ باد امریکہ" کے نعرے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی، پشاور، ملتان، حیدرآباد، مظفرآباد، کوئٹہ اور بہاولپور سمیت  متعدد شہروں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جہاد کی حمایت کا اعلان کیا، جس کی تجویز گزشتہ روز  اسلام آباد میں ممتاز پاکستانی علماء نے قومی فلسطین کانفرنس کے دوران پیش کی تھی۔

ٹیگس