Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کابل میں افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی وزيرخارجہ اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں مشترکہ امن و ترقی کا عہد کیا گیا- پاکستانی مڈيا ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا - اسحٰق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان میں خوشحالی کا خواہاں ہے۔ کابل روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس