Apr ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، چار کو موت کئی زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد کےمارے جانے کی خبر ہے۔ رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا جس میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

 

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں، پولیو مہم کے دوران ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب، ریموٹ کنٹرول سے کیا جانے والا بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ، اس وقت ہوا جب پولیو کے خلاف مہم کے تحت بچوں کو پولیو کے قطرے دیئے جارہے تھے۔

 

ٹیگس