پاکستانی فوج کا پانڈو سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کرنے کا دعوی
May ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۱:۱۲ Asia/Tehran
پاکستانی فوج نے پانڈو سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان جھنڈا زیارت پوسٹ کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے ہندوستان کا ایک اور ہیروپ ڈرون بھی مار گرایا ہے، پاکستان ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرائے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہےکہ اب تک 29 ہندوستانی ڈرونز کو گرایا گیا ہے۔
ابھی تک آزاد ذرائع نے پاکستانی دعووں کی تصدیق نہیں کی ہے۔