پاکستان کی امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان نے امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکا کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنگ بندی کے بعد کی گئی ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پاکستان اور ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے کافی زیادہ تجارت کریں گے۔