ہندوستان کے ساتھ مسائل کے پرامن حل کے لئے آمادگی کا اعلان؛ پاکستان
May ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ مسائل کے پرامن حل کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، اس درد کو اچھی طرح محسوس کرتا ہے اور دہشت گردی پر بات چیت سے نہیں گھبراتا۔
انہوں نے ہندوستان پر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔ پاکستان کے دفترخاجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب بھی دہشت گردی پر بات ہوگی، پاکستان اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں اور ہمیں بین الاقوامی فورم پر دہشت گردی پر بات کرنے سے کوئی اعتراض نہیں۔