Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اور صیہونی دھمکیوں پر علامہ راجہ ناصر جعفری کا شدید ردعمل

پاکستان کے سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری نے رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اور صیہونی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری نے امریکی صدر ٹرمپ کو احمق بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے رہبر اور ہمارے مرجع تقلید کو قتل کی دھمکی دی ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کوئی یہ کہے کہ میں پوپ کو قتل کر دوں گا۔ سینیٹر جعفری نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہمارے مذہبی اور روحانی رہبر ہیں، وہ ہمارے سیاسی رہبر ہیں، اسلام کی نظر میں دین اور سیاست جدا نہیں، ہمارے فقہا نے فتویٰ دیا ہے کہ ان کو دھمکی دینے والا محارب ہے اور محارب کی سزا اسلام میں موت مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر رہبر انقلاب پر حملہ ہوا تو یہ صرف ایران پر حملہ نہیں ہوگا، بلکہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہوگا اور اس کا جواب پورا عالم اسلام دے گا، جہاں کہیں بھی مسلمان ہوں گے وہ اس کا جواب دیں گے۔ علامہ جاصر جعفری نے کہا کہ ہم اس کا جواب پاکستان میں ایسا دیں گے کہ امریکی پھر پاکستان میں رہنا ہی بھول جائیں گے اور ہمارے ملک میں پھر کوئی امریکی رہ نہیں پائے گا۔ پاکستانی سینیٹر نے امریکی و صیہونی حکام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ کسی قانون، کسی ضابطے حتیٰ اقوام متحدہ کے منشور کو نہیں مانتے ہو تو اگر تم اپنے من مانے طریقے سے عمل کرنے کی کوشش کروگے تو ہم تمہارا ہاتھ توڑ دیں گے۔ 

ٹیگس