برطانیہ نے پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹا دی
Jul ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم ہو گئیں۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی درخواست دے سکتی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئرلائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سی اے اے سے اجازت لینا ہو گی۔ واضح رہے کہ مئی دو ہزار بیس میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اس وقت کے وزیر ہوا بازی نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ہمارے ملک کے ایک تہائی کمرشل پائلٹس کے پاس بوگس ڈگریاں ہیں جس کے بعد جون دو ہزار بیس میں برطانیہ اور یورپ کے لیے پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔