پاکستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 233 افراد جاں بحق
Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث تباہی اور نقصانات کا سلسلہ جاری ہے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 افراد جاں بحق اور 594 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اناسی مرد، بیالیس خواتین اور ایک سو بارہ بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں آٹھ سو چار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔