اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو، جو پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" سے نوازا۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل، ایئرچیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان پیش کیا۔