Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرنا چاہتی ہے، رانا ثناء اللہ ، ہم نے کبھی انکار ہی نہيں کیا ، پی ٹی آئی

وزیراعظم پاکستان کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرنا چاہتی ہے،ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں ۔

سحرنیوز/پاکستان: سینیٹر رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے پارٹی میں کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔ سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے اگر یہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے تو سیاسی درجہ حرارت نیچے آسکتا تھا۔
ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےمشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ انہوں نےکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ دراین اثنا وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔

 

ٹیگس