Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں ہونے والی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے تین کلاشنکوف، نو میگزین اور دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

 

 

ٹیگس