Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ہونے والے سائنس فیسٹول میں ایران کا گولڈ میڈل

تہران یونیورسٹی کے شعبۂ سیاحتی انتظام یا ٹوریزم مینیجمنٹ کے طلبہ نے امریکہ میں ہونے والے ایجادات اور اختراعات کے مقابلے، اینوورس ۲۰۲۲ میں گولڈ میں میڈل حاصل کیا ہے۔

اینوورس ۲۰۲۲ میں ایران، امریکہ، جرمنی، جاپان، چین، جنوبی کوریا سمیت دنیا کے پچیس ممالک، ایک ہزار سے زائد ایجادات اور اختراعات کے ساتھ شریک تھے۔ 
ایرانی ٹیم کے پیش کردہ منصوبے کو جدت طرازی، کم خرچ ہونے، سماجی اور اقتصادی اثرات، مارکیٹنگ کے مواقع، اسمارٹ ٹوریزم اور ورچول ٹوریزم کے حوالے سے پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
ایران کی ٹیم اس سے پہلے ترکی، روس، پولینڈ اور ہندوستان میں ہونے والے سائنسی میلوں کی جانب سے بھی مختلف انعامات حاصل کر چکی ہے۔ 

ٹیگس