نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق کےلئے چین کا ایک اور خلائی مشن روانہ
چین نے خلاء میں اپنا ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے چھوڑا ہے جس کا بنیادی مقصد نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق کرنا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے چینی نیوز ایجنسی شین ہووا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین نے اپنا ایک نیا سٹیلائٹ شیان سی 20خلاء میں آج کامیابی سے روانہ کیا ہے جو اپنے مطلوبہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔
یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ 2 ڈی نامی راکٹ کے ذریعے سے آج صبح 9:01منٹ پر خلاء میں چھوڑا گیا۔
اس سے پہلے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی نینسل فلکیاتی رصدگاہ نے اعلان کیا تھا کہ بیجنگ نے سورج پر تحقیقات کرنے کےلئے جدید کاؤفو 1 ایکسپلورر کامیابی سے خلاء میں چھوڑا ہے۔
یہ ایکسپلورر کاؤفو 1 زمین سے 720کلومیٹر کے مدار میں سورج کی طرف رخ کرکے تحقیقات انجام دے گا۔
آٹھ سو اٹھاسی کلوگرام کے اس خلائی سیٹلائیٹ میں سورج کی تصاویر لینے والا ایک مقناطیسی کیمرہ، ایک الفا لائمن سولر ٹیلی سکوپ اور سولر ہارڈ ایکس رے والا کیمرہ شامل ہے ۔ یہ تحقیقاتی سیٹلائٹ چار سال تک قابل استفادہ ہوگا۔