Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ 2023: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ بارش نے ختم کروا دیا

سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ سماج/ثقافت/کھیل کود: اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنا منٹ کا ایک میچ آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوسکا اور بالآخر میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کھیل شروع ہونے پر ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 48 اعشاریہ 5 اووروں میں 266 رن بنائے۔

میچ شروع ہونے کے بعد بارش ہوئی تو میچ روکنا پڑا، اس وقت ہندوستان نے 15 رن بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ بارش رکنے کے بعد میچ پھر شروع ہوا۔  

ہندوستان کی اننگز کے بعد اسٹیڈیم میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی لہذا میچ ختم اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اس طرح پاکستان سپر4 مرحلے میں پہنچ گیا۔ پاکستان کا یہ دوسرا میچ تھا اور ہندوستان کا پہلا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رن سے شکست دی تھی۔

 

ٹیگس