Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran

ترکیہ کے آسمان پر شہاب ثاقب کا خوبصورت منظر دیکھا گیا جس سے آسمان ہری روشنی سے جگمگا اٹھا۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے مشرقی شہر ارض روم اور صوبے گوموش خانہ میں ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہاب ثاقب خلا میں موجود پتھر ہے، جب یہ  زمین کے ماحول میں تیزی سے داخل ہوتا ہے تو یہ جگمگا اٹھتا ہے اور اپنے پیچھے روشنی چھوڑتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔
ناسا کے مطابق یہ ایک انوکھا فلکیاتی نظام ہے اور عام زبان میں لوگ اسے ٹوٹتا ہوا ستارہ بھی کہتے ہیں۔

ٹیگس