عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے علاقے قیروان کے مزید تین علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر بحرین کے سرکردہ سیاسی رہنما اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق فوج نے ان پچاس خاندانوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے جنھیں داعش دہشت گرد گروہ نے یرغمال بنا لیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نائیجیریا کی پولیس نے ایک بار پھر تشدد آمیز کاروائی انجام دیتے ہوئے اس ملک کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزکی کے حامیوں کو سرکوب کیا ہے-
لاپتہ ہونے والے پانچ بلاگرزمیں سے تین بلاگرزپراسرار طور پر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ بلاگرز کی بازیابی کےلیے سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ عراقی افواج آئندہ 2 ماہ کے دوران، موصل شہر کو داعش دہشتگردوں کے قبضے آزاد کرائیں گی۔
شامی فوج نے اپنے ملک کے مغربی صوبے حمص کے شہر تدمر کے جنوب مغربی علاقے الرداد کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جرآت و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ نینوا کے ایک تہائی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔