بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مجلس کا انعقاد اور جلوس عزاء نکالنے پر شیعہ مسلمانوں کو بے دردی سے کچلنے کی دھمکی دی ہے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی افسران نے علما کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علما کو بازپرس کے لئے پولیس اسٹیشن طلب کرلیا-
بحرین میں شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ سے اعلان یکجہتی کے بعد شیخ علی سلمان کو اہل خانہ سے رابطہ رکھنے سے منع کر دیا گیا۔
سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے شاہ بحرین کے نام ایک خط میں شیعہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
عالمی ادارہ بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے۔
بحرین کے عوام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے ظالم شاہی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے اور اس ظالمانہ فرمان کے نتائج کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا ہے۔
بحرین کے نامور عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کئے جانے پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے ایک بیان میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔
انجمن حقوق بشر بحرین نے دینی رسومات کی انجام دہی پر شدید پابندیاں لگانے کے سلسلے میں بحرین کے شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے غیرقانونی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بحرین کے علما نے ملک میں مخالف سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کو اعلان جنگ قرار دیا ہے۔