پاکستانی فوج کے فارمیشن کمانڈروں کی کانفرنس میں اعلان کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے بنیادی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہتھیاروں پر کنٹرول کو مضبوط بنانے اور انرجی سیکورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ فرینڈز آف برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کیپ ٹاؤن پہنچ گئے۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ مغربی ممالک دنیا میں بحران و بد امنی کے درپے رہے ہیں، ایشیا سےافریقہ تک آزاد و خود مختار ممالک کو چاہئے کہ دنیا میں ناقابل تقسیم سیکورٹی کے قیام میں مدد دیں۔
شام کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی شامی وفد جدہ پہنچ چکا ہے۔
امریکہ اور صیہونی حکومت کی سرتوڑ کوشش کے باوجود، اقوام متحدہ میں یوم النکبہ کا یادگار پروگرام منعقد ہوا۔
نیٹو کے سربراہ اپنے آئندہ اجلاس میں اس تنظیم میں یوکرین کی رکنیت کا مسئلہ نہیں اٹھائیں گے۔
عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ اجلاس میں عرب لیگ میں شام کی واپسی سے اتفاق کیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں باقی بچے دہشت گرد عناصر کی حمایت کر رہا ہے۔
افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کا بندکمرہ اجلاس طالبان حکومت کو تسلیم کیے بغیر ختم ہوگیا۔