Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے مابین اختلافات کی برف پگھلنے لگی

ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں ہندوستانی وزيرخارجہ جے شنکر نے سرحدی علاقوں میں زيرالتوا تعطل کو جلد سے جلد حل کرنے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

ہندوستانی وزیرخارجہ نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد ایکس پر کہا کہ چینی وزيرخارجہ سے ملاقات میں سرحدی علاقوں کے باقی ماندہ مسائل کے جلد سے جلد حل اور اس مقصد کے حصول کے لئے سفارتی اور عسکری چینلوں کے ذریعے کوششوں کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جے شنکر نے کہا کہ ایل اے سی کا احترام کرنا اور سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں ہندوستانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعمیرنو کے لئے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکوئل کنٹرول پر باقی مسائل کا فوری حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس