صیہونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ اور افسوسناک جرائم کی مذمت میں منگل کی شام کوتہران کےانقلاب اسکوائر میں ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا۔
فلسطین کے حامی ایک گروہ نے بدھ کے دن امریکی کانگریس کی عمارت میں دھرنا دیتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی استقامت کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کریں۔
دارالحکومت تہران میں سب سے بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ فلسطین اسکوائر پر ہوا۔
جرمنی میں فلسطین کی حمایت میں اجتماعات کئے جانے پر پابندی کے باوجود فلسطین کے طرفداروں نے شہر فرانکفورٹ میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا ۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
لندن سمیت یورپ کے بیشتر شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔
پورے ملک اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ایرانی عوام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
ایرانی عوام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
فرانس میں غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پیرس میں مظاہرے کئے گئے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ایسی تمام ریلیوں پر پابندی عائد کی تھی مگر اس کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد لبیک یا قدس اور اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ہندوستانی عوام اور اسی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے سڑکوں پر نکل کر ستم دیدہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔