سحر نیوز رپورٹ
سویڈن قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابوں کی بےحرمتی جرم قرار دینے پرغور کر رہا ہے۔
جاپان کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
جنین کیمپ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف لندن میں سسیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے آنے والے گھنٹے فیصلہ کن قرار دے دیے۔
صدر تحریک کے کچھ حامیوں نے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ کیا ہے۔
یونین انڈسٹری کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملے میں مدد کے طور پر اس ملک کو اسلحے کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
اسلامک سینٹر برطانیہ کی سرگرمیوں پر پابندیوں کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔
تنخواہوں میں کمی سے پریشان برطانوی ڈاکٹر، تین روزہ ہڑتال پر چلے گئے۔