Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran

ہزاروں افراد نے تل ابیب میں مظاہرہ کرکے اقتدار سے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے تل ابیب کے مختلف علاقوں سے اپنے اجتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا اور تل ابیب کے مرکز میں واقع کلچرل اسکوائر پر اکٹھا ہوئے۔ مظاہرین صیہونی کابینہ کی فوری تحلیل اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین بالخصوص قیدیوں کے گھر والوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
صیہونیوں نے شمالی تل ابیب میں واقع کفرسابا علاقے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین، کابینہ کے استعفے اور قیدیوں کی واپسی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا نے مظاہرین کے ذریعے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیئے جانے کی بھی خبر دی تھی۔
مقبوضہ شہر حیفا میں بھی ایک مظاہرہ ہوا ہے اور اس میں بھی نتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے گئے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے بھی نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 

ٹیگس