غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت میں فلسطینی حامیوں نے یورپ کے بعض ملکوں کی سڑکوں پر نکل کرمظاہرے کئے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا-
سحر نیوز رپورٹ
دہشتگرد صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران میں واقع فلسطین اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
لبنان میں کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے احتجاجی مارچ کرکے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کے لیے کرمانشاہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور زوردار نعرہ لگاتے ہوئے زبردست طریقے سے مظاہرہ کیا۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’’امریکن یونیورسٹیوں کے طلبا کےنام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط پر ردّ عمل‘‘ کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔