ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ نے استقامتی تحریک کو کنٹرول کرنے میں امریکی صدر بائیڈن کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی قدردانی کی ہے۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے سے صیہونی حکومت کا مقصد غزہ کے باشندوں کو وہاں سے دربدر کرکے مصر کے جزیرۂ سینا منتقل کرنا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین سے متصل پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات میں مسئلہ فلسطین اور صیہونیوں کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مختلف براعظموں کے ہم خیال ممالک کی شرکت سے ایک اتحاد تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کے مسلمہ حقوق کی حمایت ہوسکے۔
میڈيا ذرائع نے شمالی غزہ میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی اور القسام بریگيڈ کی خصوصی فورس کی کارروائی میں ساٹھ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی آٹھ بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔
صیہونی فوج نے اتوار کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ طریقے سے بمباری کا آغاز کیا ہے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے ہزار فلسطینی بچوں کے قاتلین خدا کے انتقام سے نہیں بچ سکیں گے۔