Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • دشمن کے دو بحری جہازوں پر یمنی افواج کا میزائل اور ڈرون حملہ

یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل نے یمنی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں یمن کی مسلح افواج نے دو جہازوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک جہاز کا تعلق غاصب اسرائیل سے ہے۔

اسی سلسلے میں رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے ساحل پر ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر غاصب اسرائیلی حکومت کی "تسیم" شپنگ کمپنی نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر دو بحری جہازوں پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کر دیا ہے۔

یمن کی بحری افواج نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور مفادات کے خلاف اس وقت تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی جب تک کہ غزہ پر اس کی جارحیت اور فلسطینی قوم کے خلاف اس کے جرائم بند نہیں ہوجاتے۔

 

ٹیگس