شامی ذرائع نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع القصیر شہر کے ارد گرد دہشتگرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔
ناوابستہ تحریک نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے دانستہ جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
قابض صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملوں کے ساتھ ہی، صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل موجودہ جنگ میں حزب اللہ کو شکست دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔
حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملے کئے ہیں۔
13آبان کی مناسبت سے ایران کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
جنوبی لبنان سے فائر ہونے والا میزائل ایک عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا کی سرگرمیاں بند کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
مراکش کے شہر کاسابلانکا کے ہزاروں شہریوں نے فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔