Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کے نقصان میں، غزہ پر قبضہ ہونا چاہئے: غاصب حکومت کے وزیر خزانہ

غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کے نقصان میں ہے اور یہ کہ غزہ پر قبضہ ہونا چاہئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہنا چاہئے کہ غزہ کے بارے میں ان کا منصوبہ اسرائیل کے لئے برا منصوبہ ہے۔

غاصب حکومت کے اس انتہا پسند وزیر نے کہا کہ مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں داخل ہو کر حماس کوعسکری لحاظ سے پوری طرح ختم کردینا چاہئے۔ بزالل اسموتریچ نے اس اقدام کو غاصب صیہونی حکومت کے جنگی مقاصد کے حصول کا واحد طریقہ بتایا اور کسی بھی دوسرے طریقے کو ناکام قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ نے رفع گزرگاہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مصر کی رضا مندی سے یا پھر اس کی رضا مندی کے بغیر ہی یہ گزرگاہ کھول دی جائے اور غزہ کے لوگوں کو اس علاقے سے چلے جانے کی اجازت دے دی جائے۔

 

ٹیگس