یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری صیہونی جرائم اپنی انتہا پر پہنچنے کے باوجود شکست و ناکامی سے دوچارہوں گے-
غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جدیدترین حملوں میں سترہ فلسطینی شہید ہوگئے-
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر تیس میزائل فائر کئے ہیں-
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے، وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کے اظہارخیال کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب تک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام عمل میں نہيں آجاتا ہرگز اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار نہيں ہوں گے-
اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو رکوانے کے لئے سیاسی اقدامات اور جنگ بندی کے قیام کے لئے نئی کوششیں بروئے کار لائے جانے کے بارے میں گفتگو کی ہے-
غزہ کے نہتے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے آج بھی جاری ہیں-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ کو اپنے ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے پاس دھماکے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
ملائیشیا نے مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی شہریوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔