ہندوستان کی مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان سارے معاملات اور سودے، ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں انجام پا رہے ہیں۔
ہندوستان کی نو منتخب پارلیمنٹ لوک سبھا میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گيا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف اور جمیعت علماء اسلام نے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا ہے۔
ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں چھے امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور ایرانی قوم ذرائع ابلاغ میں امیدواروں کے درمیان مباحثوں کے بعد ان کے سیاسی ایجنڈوں کو مد نظر رکھ کر ووٹ دیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔
محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔