افغانستان کے عوام نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے خلاف بامیان صوبے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے لوگوں کی پرائیویسی کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں کم سے کم دو افرا د زخمی ہوگئے۔
پاکستان نے امریکی سینیٹ میں پیش کئے گئے بل پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔
طالبان کے سینیئر لیڈر نے میڈیا کے سامنے حاضر ہو کر اپنی موت سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ یہ افواہیں، کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ایک مہینہ بعد، طالبان کے درمیان انتشار پر مبنی رپورٹوں کے بعد، اڑی تھیں۔
ہندوستان کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں، بین الافغان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوری ایران سمیت افغانستان کے چھ ہمسایہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کا آج اجلاس ہونے جا رہا ہے جسکی میزبانی پاکستان کرےگا۔ یہ اجلاس ایسے حالات میں ہونے جا رہا ہے کہ اس وقت افغانستان میں طالبان ایک موقت کابینہ تشکیل دے چکے ہیں۔
مزاحمتی اتحاد نے درہ پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں۔