اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کی نئی معاشی پابندیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ معاشی جنگ کا ایک حصہ ہے کہ جو امریکہ نے ایران کے مظلوم عوام کے خلاف عائد کی ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی UNRWA کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں روزانہ اوسطا 10 فلسطینی بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
جامع ایٹمی معاہدے اور قرار داد بائیس اکتیس کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈپلومیسی پر زور دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے واضح کردیا ہے کہ صادقانہ گفتگو اور تعمیری تعاون، جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کی واحد راہ ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں پسماندگی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس ملک کی تعمیر نو میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی آئی سی ٹی کی ترقی کو اقتصادی، سیاسی یا دیگر جبری اقدامات کے اوزار کے طور پر استعمال نہ کریں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے یمن کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات کومسترد کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ماحولیات کی بد ترین صورت حال کا سامنا ہے۔
فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید خراب بتاتے ہوئے اس پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنے کی چھوٹ انسانی حقوق کے دفاع کے جھوٹے دعویداروں نے دے رکھی ہے۔