اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ پولیٹکل اور سلیکٹیو اپروچ کے نتیجے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملنا تو کجا بلکہ نقصان پہنچے گا اور انسانی اقدار کمزور پڑجائیں گی۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ تہران یمن کی جنگ میں الجھے ملکوں کے درمیان اختلافات دور کرنے اور اس عرب ملک میں انسانی سانحے کے خاتمے کی غرض سے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
سعودی عرب کے شاہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف ماضی کے بے بنیاد الزامات کی تکرار کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں 90 فیصد یورینیئم کی افزودگی کا دعوی سراسر جھوٹ ہے۔
جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ مختصر وقفے کے بعد آج سے پھر آگے بڑھے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے تہران اور باکو کے تعلقات کو مثبت ہمسایگی کا مصداق قرار دیا ہے۔
خود ساختہ صیہونی حکومت کی نام نہاد عدالت نے جیل سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہو جانے والے چار فلسطینی قیدیوں پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
جنگ یمن کے آغاز سے اب تک جارح ممالک کو اسلحہ فراہم کرنے والے برطانیہ نے تہران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والے حملوں میں یمنی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے طالبان کے سلسلے میں برطانوی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اپنی جانب منسوب کئے گئے دعووں کو مسترد کر تے ہوئے اُسے اسلام آباد کے موقف کی غلط ترجمانی قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تہران کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے سیاسی اہداف پر مبنی بیانات اور جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔