اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے آئل ٹینکر پر حملے کے بارے میں یورپی یونین کےخارجہ پالیسی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے ذریعے عائد کئے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گروپ سیون اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نمائندے کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ایران نے سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے تہران کے خلاف بعض ممالک کی جانب سے من گھڑت الزام تراشیوں پر اعتراض کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت ایران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ ترک کر دے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے اور چین کو اپنے داخلی مسائل کا مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے، ایرانی صوبے خوزستان کے بارے میں اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کے بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
ویانا میں بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب اور نمائندے کاظم غریب آبادی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کے سلسلے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے پاس حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے معمولی اور ضروری اختیارات تک نہیں ہیں۔
IAEA میں سعودی عرب کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جوہری بم کے حصول کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔