Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • یوکرین کے وزیر خارجہ کے دھمکی آمیز بیان پر ایران کا رد عمل

ایران نے ایک بار پھر یوکرین جنگ کے سلسلے میں اپنی غیر جانبداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر الزام تراشی سے یوکرین کا بحران حل ہونے والا نہیں ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یوکرین کے وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں حقیقت پسندی سے کام لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بہتر ہوگا کہ یوکرین کے حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جذباتی بیان دینے اور اُس پر بیہودہ الزامات لگانے کے بجائے تہران کی تعمیری تجویز پر دھیان دیں جس میں فریقین کے ماہرین موجودگی میں اپنے اپنے دعووں کی سچائی ثابت کرنے کی بات کی گئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جنگ یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کے استعمال سے متعلق من گھڑت دعوؤں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے یوکرین جنگ کے پر امن خاتمے کے مقصد سے تہران کی سفارتی کوششوں کا ذکر کیا اور یوکرین جنگ کے دوران ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار دئے جانے کے دعووں کو سختی کے ساتھ مسترد کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر جنگ کے خاتمے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ایران کی طرف سے روس کو ڈرون طیاروں کی ترسیل کے دعوے کو بار بار مسترد کئے جانے کے باوجود یوکرین کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر روس کو ڈرون طیارے دینے کا الزام عائد کیا اور اُسے ایک "بے رحمانہ" جوابی اقدام کی دھمکی دی۔

ٹیگس