فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے کا مقابلہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی استقامت نے تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ جس کے بعد صیہونی بنگروں میں چھپ گئے۔
غاصب اسرائیل کے صدر مقام تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا گيا ہے۔
خبری ذرائع نے لبنان سے غاصب اسرائيل کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے "عین الاسد" پر عراقی مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 7000 لوگ مارے جاچکے ہیں، انسانیت کب بیدار ہوگی؟
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں چار سو اکیاسی فلسطینی شہید ہوئےہيں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صیہونی مظالم کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانیت کے بعض حقوق ادا کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔